پی ایس پی ٹولے کے لیےمیں اکیلا ہی کافی ہوں،مصطفیٰ کمال انگریزی کا ایک لیٹرپڑھ دے تومیں اسے عمرے  کا ٹکٹ دوں گا: وسیم اختر

پی ایس پی ٹولے کے لیےمیں اکیلا ہی کافی ہوں،مصطفیٰ کمال انگریزی کا ایک ...
پی ایس پی ٹولے کے لیےمیں اکیلا ہی کافی ہوں،مصطفیٰ کمال انگریزی کا ایک لیٹرپڑھ دے تومیں اسے عمرے  کا ٹکٹ دوں گا: وسیم اختر

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گریڈ فور کے ملازم رہے اور جعلسازی کرکے کراچی سے دبئی بھاگے، انہیں کان  سے پکڑ کر لایا گیا،مصطفیٰ کمال انگریزی کا ایک لیٹرپڑھ دے تومیں اسے عمرے  کا ٹکٹ دوں گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر وسیم اختر نے کہا کہ مصطفی کمال ٹولے کے لیےمیں اکیلا ہی کافی ہوں، مصطفی کمال کو بانی ایم کیو ایم نے یہاں تک پہنچایا، انھیں کپڑے تک ایم کیو ایم نے لے کر دیے، اب ان کے دو دو گھر، دو دو کروڑ کی گاڑیاں کیسے چلتی ہیں؟ نیب کا ریفرینس بھگتنے والا مجھ پر الزام لگا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال جب میئر تھے تو گورنر سمیت سب کی سپورٹ حاصل تھی جس کی وجہ سے یہ چار چاند لگائے، تحقیقات سے خوفزدہ نہیں ہوتا،خوفزدہ وہ ہوتے ہیں جوغلط کام کرتے ہیں اور دبئی بھاگ جاتے ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ ہم اپنے شہر کیلئے بہت کچھ کر سکتے تھے لیکن مصطفی کمال جیسے لوگوں کی وجہ سے نہیں ہوا، الیکشن میں ہارنے کے بعد یہ واپس دبئی جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال انگریزی کا ایک لیٹرپڑھ دے تومیں اسے عمرے  کا ٹکٹ دوں گا،مصطفی کمال فریسٹیڈ آدمی ہےاسے کوئی تو ٹارگٹ چاہئے۔وسیم اختر کا کہنا تھاکہ میں نے ایساکیا کہہ دیا ہےکہ اس ’’پدی‘‘ کو پریس کانفرنس کرنا پڑ گئی ہے ۔میئر کراچی نے کہا کہالطاف حسین نے کچا توڑا  جو ہمیں بگھتنا پڑ رہا  ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...