تمام محکمے بند صرف نیب کام کرے ، ایسے نہیں چلے گا،وفاقی وزیر قانون نے واضح کردیا

تمام محکمے بند صرف نیب کام کرے ، ایسے نہیں چلے گا،وفاقی وزیر قانون نے واضح ...
تمام محکمے بند صرف نیب کام کرے ، ایسے نہیں چلے گا،وفاقی وزیر قانون نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ سب محکمے بند کردیں ، صرف نیب کا کرے ، ایسے نہیں چلے گا ،نجی شخصیات تک نیب کی کارروائی کا اختیار ختم کیا جائیگا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہاہے کہ نیب صرف میگاکرپشن کے کیسزکے لیے بنا ہے، کوشش کریں گے کہ نیب کافوکس میگاکرپشن تک رہے، نجی شخصیات تک نیب کی کارروائی کااختیارختم کیاجائےگا، سب محکمے بندکردیں،صرف نیب کام کر ے ایسے نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہرکیس میں نیب آئے ایسانہیں،اتنی افرادی قوت بھی نہیں، وزیراعظم کی ہدایت پربزنس مین کوفرینڈلی ماحول فراہم کیاجائےگا۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کاقانون گزشتہ حکومت کاہے، نیب ترامیم پراتفاق ہواتواچھا،ورنہ آرڈینس لایاجائےگا ،پلی بارگین،رضاکارانہ رقم واپسی کرنے سے متعلق ترامیم ہوگی،ممکن بنائیں گے کہ پلی بارگین کرکے عہدے پرواپس نہ آیاجائے، نیب کیسزمیں ضمانت دینے کااختیارٹرائل کورٹ کوملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت دینایانہ دیناٹرائل کورٹ کاصوابدیدی اختیارہوگا،آرٹیکل 199 کی پٹیشن پرہائیکورٹ سے ضمانت نہیں مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی نے سول قانون میں ترمیم کابل منظورکرلیا۔انہوں نے کہا دیوانی مقدمات اب ڈیڑھ سال میں نمٹائے جاسکیں گے،بل کی منظوری میں 3 اپوزیشن ارکان نے تعاون کیاجبکہ دو نے نہیں کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -