شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی والد جیل میں ہیں:بلاول بھٹو زرداری

شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی والد جیل میں ہیں:بلاول بھٹو زرداری
شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی والد جیل میں ہیں:بلاول بھٹو زرداری

  


سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن والد جیل میں ہیں، فی الحال توجہ ادھر ہے۔

پاکستان کے  بلند سیاحتی مقام دیوسائی میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بھی شادی کرنا چاہتے ہیں پر ابھی والد جیل میں ہیں،فی الحال ساری توجہ والد پر ہے،پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا تین نسلوں کا ساتھ ہے،ذوالفقارعلی بھٹو بھی اس خوبصورت علاقے کے ایک ایک کونے میں پہنچے تھے اور وہ بھی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہرجگہ جائیں گے۔اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں بلاول نے شریک حیات کی خوبیوں سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں، ساتھ چل سکتے ہوں، شریک حیات کو ذہین اور تعلیم یافتہ ہونا چاہیے اور حسِ مزاح بھی ضروری ہے، اور سب سے اہم اس کی میری بہنوں سے بننی چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس میڈیا کو اپنی شادی کی کوریج کی اجازت دینے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہو گا۔علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کھرمنگ منسوخ کردیا گیا جس کے بعد وہ واپس سکردو پہنچ گئے،استور سے سکردو تاخیر سے پہنچنے کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /گلگت بلتستان /سکردو


loading...