آرمی چیف سے اردن کے سفیر کی ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اردن کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور اردن کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اردن کے سفیر نے پاکستان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔