پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے ساﺅتھمپٹن میں شروع ہو گا جس کیلئے دونوں جانب سے سکواڈز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے جس کے کھلاڑیوں نے ساﺅتھمپٹن میں بھر پور ٹریننگ کی، لیکن بری خبر یہ ہے کہ آخری ٹیسٹ بھی بارش سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔پاکستانی ٹیم کو اس وقت سیریز میں 0-1 کے خسارے کا سامنا ہے اور سیریز بچانے کیلئے لازمی فتح درکار ہے۔ 
پاکستانی سکواڈ کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابدعلی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں، پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔ 
انگلش سکواڈ کی قیادت جو روٹ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرالی، سیم کیورین، اولی پوپ، اویلی روبنسن،ڈوم سبلی، کرس ووکس، مارک ووڈ شامل ہیں، حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل ہی کیا جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -