ناجائز قبضہ سے روکنے پر محنت کش اور ساتھیوں پر بدترین تشدد

ناجائز قبضہ سے روکنے پر محنت کش اور ساتھیوں پر بدترین تشدد

  

لاہور(پ ر)زمین پر ناجائز قبضہ سے روکنے کی پاداش میں محنت کش اور ساتھیوں پر زبردست تشدد۔اسلحہ کے زور پر قریبی ڈیرہ لے گئے اور رات بھر تین افراد اسجد علی، عبدالقدوس اور محمد اکرام پر شدید تشدد کرتے رہے۔ اہل دیہہ کی آمد پر ملزمان فرار۔ پولیس مصروف تفتیش۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی حدود میں رہائش پذیر محنت کش امجد علی کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے بااثر مسلح افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا اور پانچ گھنٹے تک باندھ کر تشدد کرتے رہے۔تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زمین پر قبضہ کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے پر محنت کش کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ تھانہ صدر پولیس کو محنت کش اسجد علی ولد نیاز علی سکنہ کرنانہ نے درخواست دی کہ ملزمان اکبر علی، ندیم، نثار، عمران، عدنان، مظہر شاہ اور اسد وغیرہ کو منع کرنے پر مجھے اور میرے ہمراہ عبدالقدوس ولد محمد عارف، محمد اکرام ولد محمد انور پر اسلحہ تان لیا اور قریبی ڈیرہ مویشیاں پر 5گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور رسیوں سے باندھ کر ڈنڈوں سے شدید زد و کوب ۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -