ٹرسٹ بورڈ جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہیں،ڈاکٹر عامر احمد
لاہور(فلم رپورٹر) چیئرمین متروکہ وقف املا ک بورڈ،ڈاکٹر عامر احمد کی زیر صدارت بورڈ ممبران کا 330واں اجلاس،ملک بھر سے سکھ،ہندو، سرکاری اور غیر سرکاری ممبران کی شرکت،بورڈ ممبران نے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے پیروی کے مختلف امور پر اپنی تجاویز دیں۔ آخر میں چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ ٹرسٹ بورڈ کی جائیدادوں اور اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،وفاقی حکومت اور ٹاسک فورس کے احکامات کے مطابق ریکوری کے معاملات کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے جبکہ بہت سی پوشیدہ پراپرٹیز جو ٹرسٹ بورڈ کی ملکیت ہیں ان کو ڈھونڈ کر کرایہ داری کے عمل میں لانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تا کہ بورڈ کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکے۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ثناء اللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روشنا فواد،ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹی منیر احمد،سمیت دیگر بورڈ افسران نے شرکت کی۔کی بورڈ ممبران نے بورڈ انتظامیہ کے اقدامات اور کارکردگی کو سراہا۔