محکمہ ریونیو کے 16تحصیلداروں کو سکیل16میں ترقی دے دی گئی

  محکمہ ریونیو کے 16تحصیلداروں کو سکیل16میں ترقی دے دی گئی

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ ریونیو پنجاب نے 16 تحصیلداروں کو بنیادی سکیل 16 پر ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، میانوالی کے تحصیلدار ظفر اقبال کو پروموشنن کمیٹی کے سفارش پر بنیادی سکیل 16 پر ترقی دیدی ہے. تحصیلدار الماس احمد بہاولپور کو بھی سکیل 16 پر ترقی دی گئی ان کے علاوہ تحصیلدار عبدالحئی بھٹی ظفر وال، غلام مصطفیٰ شیخوپورہ، علیم احمد محی الدین واپڈا پراپرٹی مینئجمنٹ، خواجہ ندیم حسن، محمد جنید خان خانپور ضلع رحیم یار خان، ظفراللہ ملک لاہور کینٹ، محمود مشتاق کوہ سلمان ضلع ڈی جی خان، محمد ارشد وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ، نعیم جان نثارشاہ پور ڈسٹرکٹ سرگودھا، گوہر  نواز سمند ر ی ضلع فیصل آباد، شرجیل پرویز فاروقی گوجرانوالہ صدر، محمد نذیرسہاوا ضلع جہلم ، شیخ نجم حسین مرید کے اور محمد منیر خان جہلم کے تحصیلداروں کے عہدوں پر گریڈ16 پر ترقی دی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -