پنجاب ایجوکیشن ہیڈ آفس میں ایک روزہ فائر فائٹنگ کورس

پنجاب ایجوکیشن ہیڈ آفس میں ایک روزہ فائر فائٹنگ کورس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ نے سول ڈیفنس کے تعاون سے ہیڈ آفس لاہور میں ایک روزہ فائیر فائیٹنگ تربیت کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی پروگرام میں تعینات سکیورٹی گارڈز اور دیگر عملہ کو آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کے تکنیکی پہلوؤ ں سے آگا ہ کیا گیا۔


 تربیت میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 100 کے قریب ملازمین نے بھی حصہ لیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ تربیت میں حصہ لینے والے تمام ملازمین کو آگ سے بچاؤ کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی گئیں اورFire Extinguisher کے استعمال بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ اس سرگرمی کا مقصد ہنگامی حالات میں آگ بھڑکنے کی صورت میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔