عالمی انجمن خدام الدین کے اجتماع کادوسرا سیشن آج ہو گا
لاہور (پ ر) عالمی انجمن خدام الدین کے سالانہ اجتماع کادوسرا سیشن مجلس ذکر،سوا کروڑ مرتبہ آیت کریمہ،مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں اور شخصیات کے بیانات کے ساتھ آج بعد نماز عصر جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوریؒ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں عالمی انجمن خدام الدین کے مرکز ی امیرحضرت مولانا میاں محمد ا جمل قادری مدظلہ کے خصوصی خطاب اور دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔