وزیر انسانی حقوق کادورہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو،بچوں کے ساتھ وقت گزارا

وزیر انسانی حقوق کادورہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو،بچوں کے ساتھ وقت گزارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے ماہ اگست کی مناسبت سے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکا دورہ کیا اور ادارے میں مقیم بچوں کے ہمراہ وقت گزارا۔ صوبائی وزیر نے  بچوں کے لئے کئے جانیوالے انتظامات کا بخوبی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
 جبکہ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے تمام تر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان بچوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے