قوم کسی کو بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی،مولاناامجد

قوم کسی کو بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی،مولاناامجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)قوم کسی کو اسرائیل کو تسلیم کر نے کی اجازت نہیں دے گی جمعیت علماء  اسلام ملک میں امن کے قیام کے لئے کوشاں ہے،دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلاکر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں،قوم کسی کو بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیگی یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور مرکزی سرپرست مولانا خواجہ خلیل احمد نے جامعہ رحیمیہ کینٹ میں جے یو آئی ضلع لاہور اور تحصیلوں کے عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اجلاس کی صدارت قاری امجد سعید رحیمی نے کی جبکہ اجلاس کی میز بانی قاری عمران رحیمی نے کی۔ 


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا خواجہ خلیل احمد۔محمد امجد خان نے کہا کہ اتحاد امت جمعیت علماء  اسلام کا مشن ہے اس پر  ہر عہدے دار اور کار کن اس مشن پر کار بند ہے اور رہے گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایم ایم اے جو متفقہ ضابطہ اخلاق بنا یا گیا ہے جے یو ا?ئی چاہے گی اس پر عمل در ا?مد کرایا جا ئے اور جے یو ا?ئی اسے عوام تک پہنچائے گی مو لا نا نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے اس وقت اتفاق واتحاد کی اشد ضرورت ہے اکا برین واسلاف کی عزت واحترام کو لازم قرار دیا جائے لاء وڈ سپیکر کے استعمال کو اجتماع کی حد تک محدود کیا جا ئے، فر قہ واریت پھیلانے والے لٹریچر پر پابندی عائد کی جا ئے انہوں نے کہا کہ اہل بیت اور صحابہ کرام کی قربانی کے نتیجے میں ہم تک دین پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانون حر کت میں ا?نا چا ہیے لیکن جے یو ا?ئی غلط مقدمات کی بھی سخت مخالف ہے مولانا محمد امجدخان نے کہاکہ یو اے ای نے اسرائیل کو تسلیم کر کے عالم اسلام کی پشت میں چھراگھونپا ہے انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کا ایک ایک فرد فلسطینی مسلمان کے ساتھ ہے کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہے مو لا نا سلیم قادری۔حافظ غضنفر۔حافظ عبد الواجد نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا  جے یو ا?ئی یکم محرم سے عشرہ شہدائے اسلام کے طور پر منارہی ہے جبکہ ا?ئندہ جمعہ کو حضرت سیدنا عثمان اور  حضرت   سیدنا عمر فاروق اور سیدنا حضرت سیدنا حسین;اور دیگر شہدائے اسلام کی خدمات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جا ئے گا اور 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور  7 ستمبر کو یوم دفاع ختم نبوت منایا جائے گا