محرم الحرام میں بین المسالک رواداری انتہائی ضروری ہے،شیخ قاسم

  محرم الحرام میں بین المسالک رواداری انتہائی ضروری ہے،شیخ قاسم

  

لاہور (سٹی رپورٹر) اردو بازار تاجر دوست گروپ کے سینئر رہنما شیخ قاسم عباس نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں بین المسالک رواداری انتہائی ضروری ہے۔ واقعہ کربلا اسلام کی سربلندی اور اسلامی اقدار کو بچانے کیلئے رونما ہوا۔ اسلام کی مضبوطی بھائی چارے اور پیار کے فروغ کیلئے ہم سب پر فرض ہے کہ ان ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ شرپسند اور فتنہ انگیزی کرنے والے عناصر پر نظر رکھیں کسی بھی ناخوشگوار حرکات وسکنات کی اطلاع فی الفور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -