پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبودپی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے،اعجاز چوہدری

 پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبودپی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے،اعجاز چوہدری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی قیادت میں ساہیوال ڈویژن کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز، سٹی صدور و جنرل سیکرٹریز کی لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹر ساہیوال ڈویڑن سے ملاقات کی، ملاقات میں بلدیاتی نظام اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری نے ساہیوال ڈویژن کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبودپی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے، حکومت نے تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف سازشیں کرنا بند کریں اور وطن واپس آکر اپنے مقدمات کا سامنا کریں،شہبازشریف کی منی لانڈرنگ رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے،شریف خاندان کے سی ایف او نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرلیا ہے، شہبازشریف گھر میں چھپنے کی بجائے منی لانڈرنگ کا حساب دیں،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور جعلی سیاستدانوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ مستر د شدہ علی باباچالیس چوروں کے ٹولے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی، پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے میں  بہترین بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عوام کے بنیادی مسائل کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، ملک میں مسائل کی ذمہ دارماضی کی حکومتیں ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی ماضی کی حکومتوں پر بھاری ہے، ا س موقع پر شکیل نیازی، میجر(ر)غلام سرور، سید عباس رضا رضوی، سلیم صادق، امیرحمزہ رتھ اور شیخ شاہد حمید سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -