سوئی گیس کے 19افسران سمیت79ملازمین کے تبادلے

سوئی گیس کے 19افسران سمیت79ملازمین کے تبادلے

  

لاہور(خبر نگار)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 19افسران سمیت 78ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کی خصوصی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف انجینئر میٹریل کنٹرول عمران احمد خان کو چیف انجینئر پراجیکٹ تعینات کردیا گیاچیف انجینئر ٹرانسمیشن واہ مبشر حبیب چیف انجینئر کوالٹی اشورنس ہیڈ آفس لاہور تعینات، چیف انجینئر کوالٹی ایشورنس ہیڈ آفس شعیب الرحمن کو چیف انجینئر ٹرانسمیشن واہ تعینات کر دیا گیا۔چیف انجینئر پراجیکٹس ساجد رضا سید کو چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی چیف انجینئر ٹرانسمیشن ایس ایم ایس ٹو سیکشن لاہور فیصل آباد راجہ مستنصر محمود کا ہیڈ آفس تبادلہ کردیا گیا،ڈپٹی چیف انجینئر ایچ ایس ای محمد وقاص اعجاز خان کو ڈپٹی چیف انجینئر ٹرانسمیشن سیکشن لاہور فیصل آباد تعینات کردیا گیاانچارج جوہر ٹاؤن ڈسٹری بیوشن ریاست علی کو چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن یو ایف جی کنٹرول لاہور ایسٹ تعینات کردیا گیاچیف انجینئر ڈسٹری بیوشن لاہور ایسٹ شہزاد احمد کو چیف انجینئر ڈسٹری شیخوپورہ تعینات کردیا گیاچیف انجینئر پی اینڈ ڈی احمد سعید اصغر کو انچارج ڈسٹری بیوشن جوہر ٹاون تعینات کردیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -