پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کے ججز اور اہل خانہ کو بہترین طبی سہولتیں دینے کا فیصلہ 

پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کے ججز اور اہل خانہ کو بہترین طبی سہولتیں دینے کا ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے صوبے بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججوں اور ان کی فیملیز کو بہترین ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جوڈیشل آفیسرز کی علاج معالجے کی مشکلات کم کرنے کیلئے صحت کارڈ جاری کیا جائیگا،صحت کارڈ کے بدلے میں جوڈیشل آفیسرز کی ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی کی جائیگی،سیشن جج کی تنخواہ سے ماہانہ 6 ہزار،ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول جج کی تنخواہ سے ماہانہ ساڑھے چار ہزار، سول جج، جوڈیشل مجسٹریٹ سے ماہانہ ساڑھے تین ہزار روپے کٹوتی کی جائیگی،چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا،جس میں لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل آفیسرز کی بیوی، والدین اور 25 سال سے کم عمر غیر شادی شدہ بچوں کے کوائف طلب کرلئے گئے ہیں،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ صحت کارڈ جاری کرنے کا مقصد ججز کی فیملیز کی علاج معالجے کی مشکلات کو کم کرنا ہے، تمام سیشن ججز اپنے ماتحت جوڈیشل آفیسرز کے کوائف ایک ہفتے میں بھجوائیں، جوڈیشل آفیسرز اور فیملی ممبرز کے شناختی کارڈ نمبرز بھی بھجوائے جائیں، مراسلہ میں مزید کہاگیاہے کہ سیشن جج صوبے بھر کے جوڈیشل آفیسرز اور ان کی فیملیز کے کوائف ایک ہفتے میں بھجوا ئیں۔

 طبی سہولتیں 

مزید :

صفحہ آخر -