شہبازشریف اور اہل خانہ  کے خلاف  منی لانڈرنگ ریفرنس سماعت کے لئے منظور 

شہبازشریف اور اہل خانہ  کے خلاف  منی لانڈرنگ ریفرنس سماعت کے لئے منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے،عدالت نے عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر عاصم ممتاز کو ابتدائی سماعت کے لئے آج 21اگست کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن اس ریفرنس پر ابتدائی سماعت کریں گے،نیب کی جانب سے میاں شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس پر اعتراض ختم کردیاگیا،شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت 16ملزمان کے خلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے،ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز،سلمان شہباز، رابعہ شہباز،نصرت شہباز، نثار احمد،شاہد رفیق،یاسر مشتاق،محمد مشتاق،آفتاب محمود،محمد عثمان،طاہر نقوی،قاسیم قیوم،فاضل داد عباسی اور علی احمد کو نامزد کیا گیا ہے،اس ریفرنس میں میاں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف چار ملزمان  شاہد رفیق،یاسر مشتاق،محمد مشتاق اور آفتاب وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -