صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا 

   صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا 

  

 اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کااجلاس (آج) جمعہ کو صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 21اگست بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے طلب کر لیا۔صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے،یہ اجلاس قومی اسمبلی کا 25 جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہو گا۔

 قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -