ایران کا زمین سے زمین پرمار کرنے والے بیلسٹک میزائل  اور نئے کروز میزائل کا تجربہ

       ایران کا زمین سے زمین پرمار کرنے والے بیلسٹک میزائل  اور نئے کروز ...

  

 تہران (آن لائن)  ایران نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے  بیلسٹک میزائل اور نئے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق  وزیر دفاع  امیر حاتمائی نے  اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ  زمین سے زمین تک مار کرنے والے  شہید قاسم سلیمانی نامی بیلسٹک میزائل  کا ہدف 1400 کلومیٹر  اور  کروز میزائل  شہید ابو مہدی  کا ہدف  ایک ہزار کلو میٹر ہے۔ سلیمانی  ایران کے ایلیٹ القدس فورس ایران کی اشرافیہ قدس فورس کے سربراہ سلیمانی اور عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس جنوری میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی قافلے پر امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔ 

 ایران

مزید :

صفحہ آخر -