مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری، مزید 3نوجوانوں کو شہید کر دیا 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری، مزید 3نوجوانوں کو شہید کر دیا 

  

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو ایک برس بھی ہوچکا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے دوران 2نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کیا۔اس کے علاوہ جموں کے علاقے پونچھ اور رمبان میں گھر گھر تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ بھارت نے 5اگست 2019کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل آرٹیکل 370کو ختم کردیا اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES)میں تقسیم کر دیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔

کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -