جی ڈی اے نے کراچی کیلئے وفاق اور سندھ کی 6 رکنی کمیٹی کو مستردکردیا 

   جی ڈی اے نے کراچی کیلئے وفاق اور سندھ کی 6 رکنی کمیٹی کو مستردکردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی عوامی تحریک اور حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما ایاز لطیف پلیجوکاکہنا ہے کہ کراچی کے حوالے سے وفاق اور سندھ کی  6 رکنی کمیٹی کو جی ڈی اے نے مسترد کردیا ہے۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے نے اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کیا ہے، کہا گیا بندرگاہ،گیس، پیٹرول، کوئلہ سب اسلام آباد کا ہے، کل کہیں گے کراچی اور حیدرآباد اور لاڑکانہ بھی اسلام آباد کا ہے۔ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ اگر ہماری تجاویز پر غور نہیں کیا تو حکومت سے علیحدگی کا آپشن موجود ہے، سندھ میں آپس کے مسئلے مل کر حل کریں، وفاق مداخلت نہ کرے، کراچی کی تحریک انصاف بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں کرپٹ لوگوں کو سزا نہیں دلوائی، ہمیں اس  پر تشویش ہے، کرپٹ افراد کو سزا دیں، بلدیاتی اداروں کو طاقتور بنائیں اور بلدیاتی منتخب نمائندوں کے ذریعہ کام کرائے جائیں۔
ایاز لطیف پلیجو

مزید :

صفحہ اول -