این سی او سی کا محرم میں کورونا سے متعلق  مختلف مکاتب فکر کیساتھ رابطوں پر غور

    این سی او سی کا محرم میں کورونا سے متعلق  مختلف مکاتب فکر کیساتھ رابطوں پر ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہونے والے اجلاس میں کورونا کی صورت حال اور محرام الحرام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے غور کیا گیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اوراین سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کوروناوائرس کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محرم الحرام سے متعلق مختلف مکاتب فکرکے ساتھ رابطوں پر گفتگو کی گئی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اب تک 6 ہزار 209 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔این سی اوسی کی جانب سے پہلے ہی خبردار کیا جاچکاہے کہ محرم الحرام میں کورونا سے متعلق ضابطہ کار(ایس اوپیز) پر عمل نہ کرنے سے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

این سی او سی

مزید :

صفحہ اول -