بھارتی سفارتی اہلکار دفتر خارجہ طلب  سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج 

   بھارتی سفارتی اہلکار دفتر خارجہ طلب  سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکارکو طلب کر کے شدید احتجا ج ریکارڈکرایا۔ جمعرات کو 19 اگست کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کی طلبی کی گئی۔ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورز ی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا، اس موقع پر بھارتی سفارتی اہلکار کو کہا گیا کہ آئے روز سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی،سویلین آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قو ا نین اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزی ہے،بھارت ہمارے صبرو تحمل کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی تصدیق کی کہ رواں برس بھارتی افواج ایل او سی پر اب تک دو ہزار دو سو بیس خلاف ورزیاں کر چکی جن میں سولہ شہادتیں ہوئی ہیں۔

بھارتی سفارتکار طلب

مزید :

صفحہ اول -