محرم الحرام کاچاند نظرآگیا،یکم محرم آج،یومِ عاشور 30اگست کو ہوگا،مفتی منیب الرحمن 

  محرم الحرام کاچاند نظرآگیا،یکم محرم آج،یومِ عاشور 30اگست کو ہوگا،مفتی ...

  

کراچی (آن لائن) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1442؁ھ کا چاند نظر آگیا۔ دریں اثنا  جمعرات کو  مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہئ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ارکان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری،مفتی محمدابراہیم قادری،مولانا سید عبدالخبیر آزاد،مفتی محمد عارف سعیدی،علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی، مولانا محمد ظفر سعیدی،مولاناحافظ عبدالمالک بروہی،مولانا محبوب علی سہتو، علامہ پیر سید شاہدعلی شاہ جیلانی،آغا گوہرعلی،  غلام مرتضیٰ ڈپٹی چیف منیجر اسپیس اینڈ سائنس (سپارکو)،ڈاکٹر طارق مسعود وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے  مولانا حافظ محمد سلفی، مولاناقاری نذیراحمدنعیمی، مولاناقاری محمد اقبال، مولانا صابر نورانی، علامہ سید علی کرار نقوی، محکمہئ موسمیات کے ڈائرکٹر عبدالقیوم بھٹونے فنی معاونت کی اوراجلاس کے لیے سہولت فراہم کی اورڈائرکٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی امو  سید مشاہد حسین نے رابطہئ کار اوراہتمام کے فرائض انجام دئیے۔اس کے علاوہ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرپر منعقد ہوئے۔کراچی،بٹل،مانسہرہ، گلگت، سکھر، میرپور کشمیر اور کئی شہروں سے کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں، لہٰذااتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ  یکم محرم الحرام 1442؁ھ  آج جمعہ 21اگست کو ہوگی اور یومِ عاشور اتوار30اگست کو ہوگا۔ 

محرم الحرام

مزید :

صفحہ اول -