بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے پر اظہار برہمی، شہریوں کو دشواری کسی صورت برداشت نہیں: عثمان بزدار

      بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے پر اظہار برہمی، شہریوں کو دشواری کسی صورت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور جلد ازجلد نکاسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا سلام آباد سے انتظامیہ اورواسا حکام سے رابطہ کیا اور انہیں فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  واسا حکام او رمتعلقہ انتظامیہ بارش کے پانی کے نکاس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائے اوراس عمل میں کسی قسم کا تساہل یا کوتاہی قابل برداشت نہیں، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم ازکم وقت میں جلد ازجلد مکمل کیا جائے- شہریو ں کو بارش کے پانی کی وجہ سے کسی قسم کی دشواری یا مشکل کاسامنا قابل برداشت نہیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں - واسا،انتظامیہ اورٹریفک حکام کو بارش کے دوران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں موجود ہونا چاہیے-نکاسی آب کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارشیں متوقع تھیں اس کے باوجود پیشگی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے اور بارش ختم ہونے کے بعد کئی گھنٹوں پانی کیوں کھڑا رہا-وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ واسا حکام مرکزی سڑکوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں پر موجود پانی کے نکاس پر بھی خصوصی توجہ دیں -لاہور سمیت ہر شہر میں جہاں جہاں پانی کھڑا ہے متعلقہ افسران اپنی نگرانی میں نکاسی آب کا عمل مکمل کرائیں کیونکہ پانی کھڑا ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں -نکاسی آب کا عمل فوری کارروائی کا متقاضی ہے-غفلت کی ہر گز گنجائش نہیں -دریں اثناء وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے پنجاب بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں، دیواریں گرنے اوردیگر واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ،فیصل آباد، گوجرہ، منڈی بہاؤالدین، ظفروال، پھالیہ سمیت دیگر شہروں میں چھتیں گرنے سے ماں او ر بچوں سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کااظہار کیا-وزیراعلیٰ نے چکوال میں کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے قیمتی ا نسانی جانوں کے ضیاع پر بھی اظہار افسوس کیاہے-وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا- وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعات کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی- سردار عثمان بزدار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں شرکت کی اور مبصر کی حیثیت سے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کادوسرا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر خصوصی خطاب سنا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کے خطاب کو قومی اتحاد اور یکجہتی کا آئینہ دار قرار دیا اور کہا کہ پارلیمنٹ کے 2سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے عوامی امنگوں کے مطابق خطاب کیا اور کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات کو سرا ہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی-صدر نے تعلیم صحت اور دوسرے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کیلئے قابل قدر گائیڈ لائن فراہم کیں - انہوں نے کہاکہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب قابل تحسین پارلیمانی روایت ہے-صدر مملکت نے حکومتی کاوشوں اور کارکردگی کی بہترین اورغیر جانبدارانہ عکاسی کی -
عثمان بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ملاقات۔ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صوبے کی ترقی کیلئے ملکر چلنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے در میان ہونیوالی ملاقات میں گور نر اور وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کوعوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے اپوزیشن کومشورہ ہے کہ وہ احتجاجی تحر یک کی دھمکیاں دینے کی بجائے 2023کے انتخابات کا انتظار کر ے۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم پاکستان کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے۔
ملاقات

مزید :

صفحہ اول -