چین: 2 بحری جہازوں میں تصادم  ایک ڈوب گیا،14 افراد لاپتہ

چین: 2 بحری جہازوں میں تصادم  ایک ڈوب گیا،14 افراد لاپتہ

  

  بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں تیل لے جانے والا سمندری جہاز  مال بردار (کارگو) جہاز سے ٹکرا گیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی اور 14 لاپتہ ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق حادثہ شنگھائی کے ساحل کے نزدیک پیش آیا جہاں ایک کارگو شپ سے ٹکرانے کے بعد تیل لے جانے والے جہاز میں آگ لگ گئی۔ تصادم میں کارگو جہاز کو بھی شدید نقصان پہنچا اور وہ اسی جگہ ڈوب گیا۔حادثہ ہوتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور  امدادی کارروائیوں میں 3 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق تیل بردار جہاز میں 3 ہزار ٹن سے زیادہ تیل موجود تھا اور ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

 تصادم

مزید :

صفحہ اول -