کورونا سے مزید 9افرا د جان کی بازی ہا ر گئے، 515نئے کیسز رپورٹ

          کورونا سے مزید 9افرا د جان کی بازی ہا ر گئے، 515نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6217 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد  291377 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2186، سندھ میں 2350 اور خیبر پختونخوا میں 1243 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، گلگت بلتستان میں 63 اور ا?زاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 515 کیسز اور 9 ہلاکت رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 321 کیسز اور 7 اموات، پنجاب سے 58 کیسز، گلگت 18 کیسز ایک ہلاکت، خیبر پختونخوا سے 77 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان سے 21 کیسز، اسلام ا?باد 13 کیسز اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95800 اور ہلاکتیں 2186 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 90210 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 18 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2583  اور اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے جب کہ 2224 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 13 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15425 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13863 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 7 کیسز سامنےٓ آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2219 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔ سندھ میں کورونا کے باعث مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2350 ہو چکی ہے۔

کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -