نیشنل تھروبال کوچنگ کورس 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا

نیشنل تھروبال کوچنگ کورس 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخواتھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس4 ستمبرسے ناران میں شروع ہو گا، تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بھی اپنے اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

 اور کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے افراد اپنی اپنی رجسٹریشن 15 اگست تک کروا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورس 6ستمبر تک جاری رہے گا، کورس میں تھروبال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کروائے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -