بزدار حکومت کی کارکردگی پر بے سروپا تبصرہ پانی میں پکوڑے تلنے کے مترادف: فیاض چوہان 

      بزدار حکومت کی کارکردگی پر بے سروپا تبصرہ پانی میں پکوڑے تلنے کے مترادف: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ(ن)لیگی قائدین کی پریس کانفرنس رہی سہی عزت بچانے کی ناکام کوشش تھی، اقتدار سے دوری کا دکھ(ن)لیگی رہنما ؤں کے الفاظ سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ بزدار حکومت کی کارکردگی پر بے سروپا تبصرہ پانی میں پکوڑے تلنے کے مترادف ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا قائد خود عدالتوں سے مفرور ہے، عدالتیں اور تحقیقاتی ادارے”کوئی جائے تو لے آئے میری لاکھ دعائیں پائے“ کے مصداق انہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچی کھچی(ن)لیگ اپنے آقاؤں کی مفروری سے توجہ ہٹانے کے لیے لمبی لمبی ہانک رہے ہیں۔(ن) لیگی دور میں کسانوں کو گنے کے طے شدہ 180روپے کی بجائے130روپے فی من ریٹ دیا جاتا تھا۔ اس غبن سے (ن)لیگی شوگر مل مالکان نے لاچار کسانوں سے اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار شوگر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کوعوام کے سامنے رکھاہے۔
 فیاض الحسن 

مزید :

صفحہ اول -