توشہ خانہ ریفرنس، عدالت کا 9ستمبر کو زرداری سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم 

  توشہ خانہ ریفرنس، عدالت کا 9ستمبر کو زرداری سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں 9 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کا حکم دیدیا  احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق 9 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کا حکم دیا گیا حکم نامے کے مطابق نیب نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر رپورٹ جمع کرادی نیب کے مطابق نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کاروائی سے مفرور ہورہے ہیں عدالت نے کہاکہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر فیصلہ آئندہ سماعت کو کریں گے عدالت نے 9 ستمبر کو نامزد ملزم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت طلب کرلیا  عدالت نے سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو آئندہ سماعت پر انور مجید کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔
توشہ خانہ ریفرنس


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو مفرور قرار دینے کی کارروائی رکوانے کیلئے د ر خوا ست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سما عت کی۔ نواز شریف نے توشہ خانہ سے سرکاری گاڑی تحفے میں لینے کے مقدمے میں عدم پیشی پر مفرور قرار دینے کی کارروائی رکوانے کی استدعا کر رکھی تھی۔ دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل جہانگیر جدون نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے موکل نواز شریف نے درخواست واپس لینے کی ہدایت دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواست وا پس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دینے کو چیلنج کر تے ہوئے اپنے نمائندے کے ذریعے توشہ خانہ ریفرنس کے ٹرائل کی اجازت دینے کی استدعا کر رکھی تھی۔
نواز درخواست خارج

مزید :

صفحہ اول -