ٹرمپ امریکی صدارت کو ریلیٹی شو کی طرح چلا رہے ہیں، اوبا مہ

  ٹرمپ امریکی صدارت کو ریلیٹی شو کی طرح چلا رہے ہیں، اوبا مہ

  

واشنگٹن(بیورو رپورٹ)  اس سال 3نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کیلئے پارٹی کی طرف سے صدر اور نائب صدر کے امیدوارون کی نامزدگی کیلئے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کا قومی کنونشن  جمعرات کے روز بھی جاری رہا  جس میں متعدد مقرین نے آن لائن تقاریر کیں جن میں سابق صدر بارک اوبامہ اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن شامل تھیں۔ کمالا ہیرس نے اپنی نامزدگی کے بعد اپنے آن لائن خطاب میں صدر ٹرمپ کی کورونا وا ئرس پر قابو پانے اور معیشت کے بارے میں پالیسیوں پر کڑی تنقید کی سابق صدر اوبامہ نے ریاست پنسلوانیا کے تاریخی شہر اور سیاہ فام باشندوں کے گڑھ فلاڈلفیا سے قومی کنونشن کے شرکاء سے آن لائن خطاب کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کی صدارت کو ایک ”ریلیٹی شو“ کی طرح چلا رہے ہیں اور اپنی سیاست کے مخصوص انداز کی وجہ سے جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ سابق صدارتی امیدوار اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے آن لائن خطاب میں امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔اس سے قبل امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی نے صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے بعد سابق نائب صدر جوبیڈن کو امسا ل3نومبر کو ہونیوالے صدارتی انتخا بات میں اپنی پارٹی کی طرف سے ٹکٹ بھی جاری کر دیا۔ جو بیڈن کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ ٹکٹ ملنے کی صورت میں اپنے ساتھ نائب صدارت کیلئے کسی کو نامزد کر سکتے تھے۔جو بیڈن نے قبل ازیں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتو ن سینیٹر کمالا ہیرس کو نائب صدر کیلئے نامزد کر دیا تھا۔ اس طرح اب ڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف سے یہ دو امیدوار صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی طرف سے متوقع امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کا مقابلہ کرینگے۔ جو بیڈن پارٹی کے پرائمری انتخابات میں بزرگ سینیٹر برنی سنیڈرز سے سخت مقابلے کے بعد برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ روایت کے مطابق مختلف ریاستوں سے منتخب ہو کر آنیوالے مندوبین نے باری باری جو بیڈن پر اعتماد کا اظہارکر کے ان کی نامزدگی کی حمایت کرتے رہے، جمعرات کو کنونشن کے آخری روز جوبیڈن نامزدگی قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کرینگے۔جو بیڈن کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کے بعد ڈیمو کریٹک پارٹی نے جو بیڈن کی خواہش کے مطابق خاتون سینیٹر کمالا ہیرس کو نائب صدارت ٹکٹ دینے کا باقاعد اعلان کر دیا

اوبامہ خطاب

مزید :

صفحہ اول -