سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغازجلد ہوگا، عاصم سلیم باجوہ  

 سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغازجلد ہوگا، عاصم سلیم باجوہ  

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی  لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغازجلد ہوگا،نیوٹیک اورٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اقتصادی زونز کیلئے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہوگی، نیوٹیک اورٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے سی پیک کے تحت نوجوان کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا تھا۔گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جا رہی ہے،نوجوانوں کو 3 ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، انٹرن شپ پروگرام میں تمام پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ  

مزید :

صفحہ اول -