سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے 

        سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس نے مزید 7 مریضوں کی جان لے لی جبکہ 321 دیگر کو متاثر کیا ہے۔ یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی سندھ ہاؤس  سے جاری کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11167 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 321نئے کیسز سامنے آئے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 926051 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں  اب تک صوبے بھر میں 127381 کیسز کا پتہ چلا ہے۔  وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید7مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2350ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 264مریض صحتیاب ہوئے جبکہ  اب تک120757مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اپنے بیان کے مطابق انھوں نے بتایا کہ  اس وقت 4274 مریض زیر علاج ہیں جن میں 3886گھروں میں،7 آئسولیشن مراکز اور381 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ اس وقت 230 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس میں  37 مریضوں کو  وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں 321نئے کیسز میں سے142مثبت کیسز  سامنے آئے جن میں ضلع جنوبی53،ضلع شرقی 37، ضلع کورنگی19 ، ضلع وسطی18،ضلع ملیر8 اور ضلع غربی 7کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ دیگر اضلاع میں  حیدرآباد29، دادو13، کشمور12، بدین اور خیرپور9-9، گھوٹکی اور سجاول7-7، سکھر اورٹھٹہ6-6، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان اور عمرکوٹ5-5، جامشورو4، لاڑکانہ3، میرپورخاص اور جیکب آباد2-2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -