مانگا منڈی، 60سالہ خاتون موٹرسائیکل سے گرکرجاں بحق، بیٹا زخمی
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) مانگا منڈی ملتان روڈ کلمہ چوک بائی پر افسوسناک ٹریفک حادثہ 60سالہ خاتون موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق اس کا بیٹا 35سالہ شہزاد زخمی شیر گڑھ اوکاڑہ کے رہائشی شہزاد اپنی والدہ سیماں بی بی کو لیکر لاہور کی طرف جا رہا تھا جب ملتان روڈ کلمہ چوک مانگا منڈی بائی پاس پر پہنچے تو بارش کی وجہ سے سلپ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا کرگر گئی عورت فٹ پاتھ سے ٹکرانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ھے حادثے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہو گئی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جاں بحق ہونے والی عورت کی شناخت سیماں بی بی کے نام سے ہوئی اور شیر گڑھ اوکاڑہ کی رہائشی بتائی جا رہی ہے ملتان روڈ پر نیشنل ہائی وے ایک نالہ بنا رہے ہیں جو کئی مہینوں سے نالے کا کام نہیں ہو سکا اسی وجہ سے ملتان روڈ پر پانی بھی کافی جمع ہو جاتا ہے اور اس نالے کی وجہ سے پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں سب انسپکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ قانونی کاروائی کرکے خاتون کی نعش کو ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔