شیخوپورہ، بارش سے سڑکیں اور بازار جوہڑوں میں تبدیل،شہری پریشان

شیخوپورہ، بارش سے سڑکیں اور بازار جوہڑوں میں تبدیل،شہری پریشان

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شہر کے متعدد مقامات پر کھڑے بارشوں کے پانی اور سڑکوں گلی محلوں میں پڑ جانیوالے گڑھوں سے بننے والے جوہڑوں نے اربوں روپے کی لاگت سے تیار کی جانیوالی سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کی قلعی کھول دی ہے، شیخوپورہ کے مین لاہور سرگودھا روڈ، گوجرانوالہ روڈ اور فیصل آباد روڈ پر سابقہ دور حکومت میں 3کروڈ روپے سے زائد لاگت سے بننے والے بوٹ پروجیکٹ روڈز اور لنکز روڈوں سمیت گلیوں محلوں میں ڈالی جانیوالی پی سی سی اور لگائی جانیوالی ٹف ٹائلز گزشتہ سال سے ہی جگہ جگہ پڑنے والے گڑھوں سے جوہڑ کی شکل اختیار کر چکی ہیں اور مون سون کا موسم شروع ہوتے ہی شہر کی سڑکیں اور گلی محلے دریاؤں کا منظر پیش کرنا شروع کر دیتے ہیں جس کے باعث نہ صرف کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتے ہیں بلکہ لوگ گھروں میں محسور ہو جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ سابقہ ادوار میں سرکاری خزانوں سے لگائی جانیوالی اربوں روپے کی خطیر رقم کا سرف باحسن طریقہ سے کیا جاتا تو آج موجودہ ضلعی انتظامیہ کو اتنی جدید مشینری ہونے کے باوجود سڑکوں  اور گلیوں محلوں سے سیوریج سسٹم کی صفائی اور بارشوں کا پانی نکالنے میں دقت نہ ہوتی، شیخوپورہ کے عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر میاں خالد محمود، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور سی او میونسپل کمیٹی چوہدری احسن عنائت سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے نظام کی درستگی کے لیئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔  

سڑکیں بازار

مزید :

صفحہ اول -