احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع

    احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچودھری نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی عدالت نے ملزم احد خان چیمہ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 2 گواہوں کو بھی دوبارہ طلب کرلیا گزشتہ روز ملزم احد خان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا کیس کے 4 گواہ خالد بشیر، صابر حسین، دلدار علی اور سید محمد نعیم،پوسٹل لائف انشورنس سے مجاہد ابراہیم اسسٹنٹ کورٹ اور بنک آف پنجاب ون کے منیجر محمد منیر بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت کے روبرو 2 گواہوں خالد بشیر اور دلدار علی کے بیانات قلمبند کئے گئے احد خان چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

 نیب کی جانب سے احد خان چیمہ پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے 

نیب کا مؤقف ہے کہ احد خان چیمہ نے اربوں روپے کے ناجائز اور بے نامی جائیدادیں بنائیں ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

مزید :

علاقائی -