موٹر سائیکل فراڈ کیس میں ملوث تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمدنے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں ملوث تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع کردی عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیاہے،عدالت نے 2 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب بھی آئندہ سماعت پرطلب کرلیا گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے
، نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ایم این ایم موٹر سائیکل کیس میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تمام ملزمان کی گرفتاری پنجاب کے مختلف شہروں سے سٹنگ آپریشن کے دوران ہوئی تھی گرفتار ملزمان پر مرکزی ملزم کی معاونت سے عوام سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کا الزام ہے
، تمام ملزمان خطیر منافع کے لالچ پر عوام سے رقوم بٹورتے رہے ملزمان کی جانب سے نئے کسٹمرز سے وصول رقوم میں سے ہی رقوم پرانے کسٹمرز کو بطور منافع دی جاتی رہی۔