آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے 2 گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیاہے  نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ آشیانہ اقبال کیس کے 3 گواہ شفیق اعجاز اور احمد جنید زیدی، عاطف خان ریکارڈ سمیت،ہوم ڈیپارٹمنٹ سے سیکشن اسسٹنٹ کاشان دلاور، کمشنر آفس سے اسسٹنٹ محسن مشتاق اورڈی سی آفس سے اسماعیل شاہد نائب تحصیلدار کینٹ اور مسعود علی پٹواری کینٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے ملزم امتیاز حیدر اور بلال قدوائی نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چودھری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی،گزشتہ روز کیس کے ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیاگیاہے  جس کے بعد فاضل جج نے مزید سماعت مذکورہ بالاحکم کے ساتھ آئندہ تاریخ سماعت تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -