عوام مہنگائی کی وجہ سے سر پیٹ رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

  عوام مہنگائی کی وجہ سے سر پیٹ رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

  

 لاہور(جنر ل رپورٹر)بلاول بھٹو نے کہا تھا جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو معمول سے زیادہ پانی جمع ہو جاتا ہے  لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہر ڈوبے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے انٹرویو کو تاریخ ساز بنایا جارہا ہے لیکن انٹرویو میں بھی وزیر اعظم کنٹینر پر کھڑے نظر آئے ہمارے جیسے ملک میں مافیا بن جاتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ انکو توڑنا کس نے ہے۔70 فیصد سے زائد تحریک انصاف کے لوگ ہیں جو چینی پیدا کرتے ہیں ہمارے دور میں تیل، چینی، آٹا سستا تھاکمیشن بناتے ہیں لیکن چینی سستی ہونے کی بجائے مہنگی ہوگئی  انہوں نے کہا کہ عوام سراپا احتجاج نہیں بلکہ مہنگائی کی وجہ سے سر پیٹ رہے ہیں ہم نے بھی پچھلے ادوار کے قرضے واپس کئے جبکہ موجودہ حکومت سے آٹے کا تھیلا کنٹرول نہیں ہو پا رہاپہلے میٹرو بس کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے اب خود ہی افتتاح کر رہے ہیں حکومتی ارکان کیلئے عمران خان نے خود رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے نیب کے ذریعے سیاسی وفاداریاں تبدیل کی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا نیا صوبہ کیا بنانا تھا خان صاحب کراچی پر چڑھ دوڑے کراچی میں ہونے والے کسی حملے کو قبول نہیں کرینگے یہ ون یونٹ کی جانب قدم ہوگا جو وفاق کیلئے خطرہ ہے کسی طرح خان کو ایسا حملہ نہیں کرنے دینگے۔

قمر زمان کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -