مسلسل غیر حاضری،دیگر  الزامات پر اکاؤنٹنٹ متروکہ  وقف املاک بورڈ برطرف 

مسلسل غیر حاضری،دیگر  الزامات پر اکاؤنٹنٹ متروکہ  وقف املاک بورڈ برطرف 

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے اکاؤٹنٹ ملک وسیم کو کئی ماہ سے مسلسل غیر حاضری اور دیگر الزامات کے تحت چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے نوکری سے برخواست کردیا۔ملک وسیم 12.03.2020سے مسلسل دفتر سے غیر حاضر تھا جس پر اس کو کئی شوکاز نوٹس جاری ہوئے جس پر ملک وسیم نے 07.07.2020کو اپنے جواب میں موقف اختیار کیا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث وہ غیر حاضر رہا مگر اس حوالے سے وہ کوئی علاج معالجہ کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔غیر تسلی بخش جواب کی بنیاد پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے گزشتہ روز ملک وسیم کا نوکری سے برخواستگی کا حکم نامہ جاری کردیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پر اس قبل بھی قواعد و ضوابط کی خلاف کرنے پر کئی بار کارروائی کی جاچکی ہے۔

اکاؤنٹنٹ برطرف  

مزید :

صفحہ آخر -