نیشنل لاجسٹکس سیل نے طورخم پر نئے سکینرکا اضافہ کردیا 

  نیشنل لاجسٹکس سیل نے طورخم پر نئے سکینرکا اضافہ کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی)نیشنل لاجسٹکس سیل نے طورخم پر نئے ضسکینرکا اضافہ کیا ہے۔ اضافی سکینرکی تنصیب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین مصروف ترین کراسنگ پوائنٹ پر گاڑیوں کی کلیرنس کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔ نیا سکینر زیرو لائن جانے والی مرکزی شاہراہ پر شہید موڑ کے قریب نصب کیا گیا ہے۔ اس مشین سے برآمدی گاڑیوں کی سکیننگ کی جا ر ہی ہے۔ طورخم باڈر ٹرمینل پر پہلے سے موجود سکینر درآمدی سامان کی سکیننگ کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ مزید برآں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا کام این ایل سی کمپلیکس جمرود پر نصب سکینر سے کیا جاتا ہے۔ این ایل سی کی جانب سے درآمدی اور برآمدی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا کام چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے تاکہ برآمدی اور درآمدی گاڑیوں کی جلد از جلد کلیرنس میں کسٹم حکام کو ممکنہ سہولت فراہم کی جاسکے۔ غیر قانونی اور ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کیلئے کارگو اسکیننگ ناگزیر تصور کی جاتی ہے۔ طورخم پر موثر سکیننگ کی بدولت اب تک کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی، ہتھیار، سونا، منشیات اور الیکٹرانک اشیاء کی برآمدگی ممکن ہوئی ہے۔ ان اشیاء کو موقع پر موجود متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے حوالہ کر دیا گیا۔  
این ایل سی

مزید :

صفحہ آخر -