غیر قانونی بھرتیاں کیس،مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان فردجرم کیلئے طلب 

 غیر قانونی بھرتیاں کیس،مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان فردجرم کیلئے طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں کے کیس میں سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان کو فردجرم کے لیے طلب کرلیا ہے،عدالت نے  10 ستمبر کو تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،گزشتہ روزڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے،نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -