وزارت مذہبی امور نے ملائشیاء کی طرز پر حج فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی

 وزارت مذہبی امور نے ملائشیاء کی طرز پر حج فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارتِ مذہبی امور میں حج فنڈ کے قیام پر وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس ملائشیاء کی طرز پر حج فنڈ کے قیام کے بارے میں ایک اہم اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز خان جعفر، ڈی جی حج جدہ ابرار مرزا، شعبہ حج اور حاجی کیمپوں کے ڈائریکٹر صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں حج فنڈ کے اغراض و مقاصد، اسکے قیام اور انتظام سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ حج پالیسی اور کورونا وبا ء کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری احمد حنیف اورکزئی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری زینت حسین بنگش، طاہر احسان بھی موجود تھے اجلاس میں حج 2019ء کے آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا، حج 2020ء کیلئے سرکاری سکیم کیلئے حاجیوں کو رقوم کی واپسی کی رپورٹ بھی زیر بحث آئی۔ کابینہ کی منظوری سے قائم کئے گے حج فنڈ کے خدوخال کاجائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، یاد رہے ملائشیاء میں سرکاری حج کیلئے ایک مخصوص کوٹہ ایسے افراد کیلئے مختص ہے جو ایک ساتھ حج پیکیج کی رقم نہیں دے سکتے ان کو اقساط میں حج فنڈ میں رقم جمع کرنے کی سہولت دی جاتی ہے ایک ساتھ پوری رقم ادا کرنیوالے اور اقساط میں رقم دینے والوں کی قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کافیصلہ کیا جاتا ہے۔ ملائشیاء کے طرز پر پاکستان میں وزیر اعظم کے حکم پر حج فنڈ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

حج

مزید :

صفحہ آخر -