تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ سے ٹرانسفارمر چوری
لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ سے لیسکو کا 200Kv کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا بتایا ہے گیا ہے کہ تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ فتح پور آبادی اے ایم ایس سکول کے قریب سے نامعلوم چور ستارہ کالونی سب ڈویژن لیسکو کا 200Kv کا ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہو گیا اہل علاقہ کی اطلاع پر متعلقہ فیڈر انچارج محمد رضوان فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا ایمرجنسی پولیس کو اطلاع دی جس نے گردونواح لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی۔