چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈاکو احمد کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ اور نقدی 30ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے منیر شیرازی کے گھر سے4 لاکھ 80ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر سے 3لاکھ19 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے صارم کے گھر گھس کر 2لاکھ 50ہزار کی نقدی لوٹ لیے نوانکوٹ کے علاقہ میں ڈاکووں نے اشرف کے گھر سے 1لاکھ30 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان شاہدرہ ٹاون میں ڈاکووں نے نصیر کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا لاری اڈا میں ڈاکوؤں نے اویس سے50ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے زبیر سے 20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، مزنگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے کاشف سے10ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ کاہنہ اور چوہنگ سے گاڑیاں اور ٹبی سٹی، شادباغ اور وحدت کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔