پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں، فواد چوہدری

  پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں، فواد چوہدری

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ تعلقات سعودی اور پاکستانی قوم کے مابین قائم ہیں پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے وفاقی وزیر  فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری منصوبوں کے بارے سعودی سفیر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نے فواد چوہدری کی  وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اصلاحات لانے کی کاوشوں کو سراہا۔ فواد چوہدری نے سعودی کمپنیز کا پاکستان کے زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری پر زوردیا جس پر سعودی سفیر نے پاکستان کے ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -