محرم الحرام کے دوران 15 ہزار سے زائد اہلکارسیکیورٹی دینگے، ذوالفقار حمید
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سیکیورٹی لاہور بلال ظفر سمیت امن کمیٹی کے ممبران حافظ محمد حفیظ، مالانا محمد علی نقشبندی، مفتی محمد عمران، مرتضیٰ علی ہاشمی، عادی عطاری، سردار محمد طاہر ڈوگر، آغا شاہ حسین قزلباش، توقیر حسین بابا، سید خرم عباس نقوی، خواجہ میثم عباس، رائے ظفر علی،مولانا عاصم مخدوم، مولانا فصیح الدین سیف، حافظ محمد زبیر، محمودالحسن توحیدی اور عبدالمنان،میٹنگ میں معتصم الہی ظہیر، مولانا مشتاق فاروقی، شکیل الرحمن ناصر، رانا نصراللہ خان اور عبدالغفور راشد نے بھی شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ لاہور میں 650 سے زائد جلوس 5200 سے زائد مجالس منعقد ہوں گی، جس پر 15 ہزار سے زائد پولیس کی نفری ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کے شرکائکو حکومتی گائیڈ لائنز پر بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی سیکورٹی کو ہدایت کی کہ ڈویژنل سطح پر ذیلی امن کمیٹیاں تشکیل دے کرچھوٹے چھوٹے مسائل کو باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے صدر ڈویژن اور ماڈل ٹاون میں عاشور کے جلوس کے روٹ کا وزٹ کرکے عملی اقدامات کا جائزہ لیا۔