سندھ حکومت نے خالد مقبول صدیقی سے سیکیورٹی واپس لے لی

  سندھ حکومت نے خالد مقبول صدیقی سے سیکیورٹی واپس لے لی

  

کراچی(آئی ین پی)سندھ حکومت نے سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے سیکیورٹی واپس لے لی۔خالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی پرمامور پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیاایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سیکیورٹی واپس لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سندھ حکومت کا سیکیورٹی واپس لینا متعصبانہ فیصلہ ہے۔سندھ حکومت سیاسی اختلافات کی آڑ میں متعصبانہ فیصلوں پر اتر آئی ہے، سندھ حکومت کے متعصبانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے۔ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کراچی کے حقوق کی آواز اور مسائل کے حل کی جدوجہد سندھ حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھائی اس لیے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

 رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -