واپڈانے پن بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کر دی 

  واپڈانے پن بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کر دی 

  

 اسلام آباد ( آن لائن) واپڈا نے پن بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی، نیپرا کی منظور ی کے بعد صارفین سے ایک سال میں 177ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کی جانب سے نیپرا میں 177ارب ریونیو کی منظوری بارے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست رواں مالی سال کیلئے دائر کی گئی ہے۔پلانٹس مرمت، سکوک بانڈز ریٹرن، سرمایہ کاری کی مد میں 134ارب منظور کرنے کی درخواست منظور کی گئی ہے۔ نیپرا نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، جس میں 7 روز میں فریقین سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ واپڈا کی درخواست پر نیپرا عوامی سماعت کرے گا۔نیپرا کی منظوری کے بعد پانی سے بننے والی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ صارفین سے ایک سال میں 177ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ آخر -