کورونا کیخلاف کارکردگی میں خیبر پختونخوا پہلے،پنجاب دوسرے نمبر پر رہا،سروے
اسلام آباد(مانیٹرنگ) کورونا کے خلاف کارکردگی میں خیبر پختونخوا حکومت تمام صوبائی حکومتوں سے آگے رہی ہے۔ یہ نتائج پلس کنسلٹنٹ کے نئے سروے میں سامنے آئے ہیں جس میں عوام کی اکثریت خیبر پختونخوا حکومت کی کورونا کے حوالے سے کارکردگی پر مطمئن نظر آئی۔سروے نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت 61 فیصد افراد کو مطمئن کرنے میں کامیاب رہی ہے۔دوسرے نمبر پر پنجاب کی بزدار حکومت رہی جہاں 48 فیصد افراد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔بلوچستان میں 45 فیصد افراد جب کہ سندھ میں 35 فیصد افراد نے اپنی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا۔
صوبائی حکومتیں کارکردگی